چمن: آل پارٹیز نے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کھولنے کا اعلان کردیا،
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی کی بازیابی کے حوالے سے ہمارا احتجاجی تحریک جاری رہے گا شاہراہ کو کھولنے کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے، چمن پریس کلب کے قریب مال روڈ پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ 6 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا