|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کے فیصلہ کن ثابت ہوگا، حکمرانوں کی الزام تراشیوں اور انتقام کی سیاست کے باوجود ملکی عوام پی پی کے ساتھ ہے، تبدیلی سرکاری نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11اکتوبر کے جلسے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں اب بھی موجودہ حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل چکے ہیں 11اکتوبر کا جلسہ کامیاب اور فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن جلسہ کی کامیابی کے لئے دن رات کام کرے اور بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے تیاریاں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیازی کی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور اور نااہل حکومت ہے جس کی واضح ثبوت عوام پر مہنگائی مسلط کرنا ہے اور عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پورا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو اپوزیشن جماعتیں حکمرانوں کو گھر بھیج دیں گی۔