|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

لورالائی: اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لورالائی ڈویژن کو وزیر اعلی نے ہمارے مطالبے پر اسکی منظوری دی ہے اور کریڈ ٹ کا حق بھی ہماری پارٹی کو ملنا چاہیے اسکے لیٹر پیڈ بھی ہمارے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش بھی ہمارے خلاف ایک سازش تھی لیکن ہماری جدوجہد کی وجہ سے ہمیں بارڈر کھولنے میں کامیابی ملی۔

انہو ں نے کہا کہ پشتون قوم کو اے این پی کے علاوہ کوئی نجات دہندہ پارٹی نہیں مل سکتی یہ پشتونوں کی اپنی پارٹی ہے جہاں پر انھیں عزت و احترام پشتون ولی اور بھائی بندی والا سلوک ہمیشہ ملیگا پارٹی میں تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہوتے ہیں ہم ملک میں جس طرع آمریت کے خلاف ہیں اسی طرع اپنی پارٹی میں بھی ون مین شو اور آمریت کے خلاف ہیں پارٹی کی سیا سی و جمہوری تاریخ پشتون شہداء سے بھری پڑی ہے۔

شہید بشیر احمد خان بلور شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی سمیت ہزاروں رہنماء و کارکنان اور سانحہ کوئٹہ کے وکلاء کا خون شامل ہے ہمیں قتل کرنے والے کرائے کے قاتل تھگ جائیں گے لیکن ہمارے سر کھبی ختم نہیں ہونگے ہم باچا خا ن بابا کے بچے ہیں کسی صورت اپنے نظر ئے سے نہیں ہٹیں گے جان بوجھ کر ہمارے سیاسی اور امن کے لشکر کاروان میں بموں کے دھماکے کرائے گئے اور بے گناء قیمتی جانوں کو ضائع کیا گیا۔

اور انکے ماوں بہنوں سے آخری سایا چھینا گیا انہوں نے کہا کہ اے این پی نے دو ہزار آٹھ کے الیکشن میں صوبہ کے پی کے میں بم دھماکوں اور گولی برسانے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن امن کا دامن نہیں چھورا اور قوم کو تعلیم روزگار صحت اور امن کی فراہمی کیلئے بے مثال کارنامے سر انجام دہیے انہوں نے کہا کہ مردان میں ولی خان یونیورسٹی قائم کی جسکا آج ملک اور ایشیاء میں تعلیمی میدان میں برا اہم مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد لولی خان کے افکار اور مشن کو لیکر اپنی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ عدم تشدد ملک میں امن بھائی چارہ اتحاد و اتفاق کا نام ہے باچا خان کے فلسفے پر گامزن رہتے ہوئے ہم ملک میں پشتونوں کو غلام رہنے کی اب کسی کو اجازت نہیں دینگے ہم امن کے علمبردار ہیں۔

پشتون قوم کو علاقائیت زئی و خیلی تعصبات اور اپس میں تقسیم در تقسیم کرنے والوں اغیار کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے بصورت دیگر ہمیں اشتعال دلا کر کسی اور راہ کے طرف نہ لے جایا جائے انہوں نے کہا کہ پا رٹی پشتونوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ٓاٹھ اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں تاریخی جلسہ ہوگا تمام پشتون قوم کو اسمیں دعوت دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ دنیا نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کے سیاسی فلسفے کو آج تسلیم کر لیا ہے۔