|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابقہ ترجمان، صوبائی رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا بلوچستان اور پاکستان کو لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتی ہے آج ایک دوسرے کا لوٹا ہوا مال بچانے کے لئے تمام چور، ڈاکوں اکھٹے ہوگئے ہیں بلوچستان کی عوام ملک لوٹنے والوں کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرے۔

بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچ اور پنجابی بھائیوں کو آپس میں لڑانے والی قوم پرست جماعتیں آج اپنا چوری کا مال بچانے کے لئے تحریک کا آغاز بلوچستان سے کررہی ہیں یہ جماعتیں ماضی میں پنجابی بھائیوں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرتی تھی پشتون قوم پرست جماعت ہویا بلوچ قوم پرست جماعتیں ان جماعتوں میں صوبے کا بازار گرم رکھا آج یہی جماعتیں اقتدار سے محرومی کے باعث نواز شریف اور ان کی جماعت کی میزبانی کے لئے اپنی تمام توانائی صرف کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام ان جماعتوں کو جنرل الیکشن 2018 میں مسترد کرچکی ہے انشا اللہ 11 تاریخ کو ہونے والے جلسے میں بھی پاکستان ڈاکو موومنٹ کو بے عزتی اور رسوائی کا سامنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنے پانچ سال پورے کریں گی ماضی میں انہی جماعتوں نے بلوچستان کو نقصان پہنچایا۔