|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: بی این پی کوئٹہ و بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے11 اکتوبر کو کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین‘ ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور سینئر دوستوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ منعقد ہوا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری و ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی۔

مرکزی کمیٹی کے ممبران ایم پی اے اختر حسین لانگو‘ جمال لانگو‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز‘ سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ‘ حاجی فاروق شاہوانی‘ غفور سرپرہ‘ علی احمد قمبرانی‘ رمضان ہزارہ اور بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں سینئر ساتھیوں نے شرکت کی اجلاس میں سیر حاصل بحث کے بعد 11اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں دی گئیں۔

اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں کوئٹہ کے عوام کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں کوئٹہ اور بلوچستان کے غیور عوام ثابت کر دیں کہ عوام باشعور ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اکابرین کو سننے کیلئے کوئٹہ میں جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے قومی دوستی وطن دوستی اور باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں اجلاس میں کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی اور کہا گیا کہ کوئٹہ میں پارٹی کی جانب سے مختلف کارنر میٹنگز بھی منعقد کئے جائیں گے جلسے تک مختلف کارنر میٹنگز بھی کی جائیں گی تاکہ سیاسی کارکنوں کو متحرک رکھا جائے۔

بی این پی پارلیمانی حوالے سے کوئٹہ کی سب سے بڑی جماعت ہے کوئٹہ کے غیور عوام نے پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہمیں امید ہے کہ وہ باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 11اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کریں گے کیونکہ یہ جلسہ جمہوریت اور پارلیمانی کی بالادستی‘ مہنگائی‘ بے روزگاری جیسے مشکلات کے خاتمے کیلئے ہے حکمرانوں نے جو دعوے کئے تھے وہ دعوؤں تک ہی محدود رہے۔

عملی طور پر کچھ نہ کر سکے عوام آج کسمپرسی‘ معاشی تنگ دستی‘ بدحالی کا شکار ہیں جو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے آج تمام طبقہ فکر کے عوام مشکلات کا سامنا کرر ہے ہیں اجلاس میں تمام یونٹ سیکرٹریز‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جلسہ عام سے متعلق عوام کو آگاہی دیتے ہوئے متحرک کریں تاکہ عظیم الشان جلسہ عام کوئٹہ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو سکے۔