|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

تربت: انسدادِ منشیات کے رضاکاروں کی طرف سے بلیدہ میں ایک اور منشیات بحالی سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔بلیدہ زامران کے عوام کی جدوجہد سے بلیدہ زامران کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم روز بروز جوان ہوتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سرکار کی عدم دلچسپی کے بعد رضاکاروں نے اپنی مدد آپ ڈرگ سینٹر کھولنا شروع کردیا، اس سے پہلے میناز بلیدہ میں ایک ہسپتال کے کمروں کو تزئین وآرائش کے بعد بطور ڈرگ سینٹر استعمال کرنا شروع کیا۔

جسکے مثبت اثرات کے بعد گلی کوچگ میں دوسرے ڈرگ سینٹر کا افتتاح کیاگیا جہاں علاقہ کے منشیات سے متاثرہ افراد کی مفت علاج ومعالجہ جاری ہے جبکہ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انسداد منشیات کمیٹی کے رضاکاروں نے الندور میں بھی ایک گھر کو بطور ڈرگ سینٹر فعال کرنے کافیصلہ کیاہے۔

جسکی افتتاح کل بروز اتوار انسداد منشیات کمیٹک کے روح رواں حاجی برکت بلیدی کریں گے اور علاقہ کی عوام اپنی مدد آپ اس میں منشیات سے متاثرہ افراد کا علاج کریں گے.ڈرگ سینٹر کا افتتاحی تقریب کل بروز اتوار شام پانچ بجے الندور میں منعقد ہوگا۔