|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: ہیلتھ ایجوکیشن سیل محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسف کے تحت صوبائی کمیونیکیشن ٹاسک فورس کا اجلاسہ ہفتہ کو ڈی جی ہیلتھ آفس کے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سیل ڈاکٹر ناصر علی بگٹی،یونیسیف کے کمیونیکشن آفیسر زوہیب قاسم، کورونا وائرس سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید خان،ایچ آئی ایم ایس کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر داود کاسی۔

فوکل پرسن ٹی ٹی کیو ڈاکٹر احسان لارک،فوکل پرسن لیبارٹری ڈاکٹر احمد ولی،چیف ایپڈمولوجسٹ ڈاکٹر احمد بلوچ،مرسی کور کے انچارج ڈاکٹر سعید اللہ جعفر،یو ایس ایڈ کے ڈاکٹر اعظم جان،پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر امیر بخش، ترقی فاونڈیشن کے ظفر خان،بلال احمد،بخت ناصر نیشنل پروگرام اور یو این ایچ ایس آر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹرہیلتھ ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر بگٹی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ یونیسیف کے تعاون سے اب تک بلوچستان میں بولی جانے والی مقامی زبانوں میں 100سے زائد ٹی وی پروگرامز،150 ریڈیو پروگرامز اور روزانہ کیبل ٹی وی پر کورونا وائرس سے آگاہی اور بچاو کے پروگرام نشر کئے گئے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ شہر اور دیگر ڈسٹرکٹس میں جگہ جگہ بینرز،پمفلٹس اور بل بورڈز کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغامات دیے گئے۔ہیلتھ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے کہا کہ صوبائی کمیونیکشن ٹاسک فورس محکمہ صحت بلوچستان کے ساتھ کام کرنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داران مشترکہ اقدامات کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صوبائی کمیونیکشن ٹاسک فورس کو مزید بہتربنانے اور اداروں میں مربوط رابطوں کے لیے اسٹریٹیجی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے اورہیلتھ ایجوکیشن کا دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہو گی تاکہ لوگوں میں کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض سے آگاہی حاصلہ ہو سکے۔

ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ کوویڈ19 میں یونیسف بلوچستان کا کردار قابل تحسین ہے۔یونیسف کے کمیونیکشن آفیسر زوہیب قاسم اور ان کی ٹیم نے کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورتحال میں ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔یونیسف بلوچستان کے کمیونیکشن آفیسر زوہیب قاسم نے بتایا کہ یونیسف کے تعاون سے مساجد، بینکوں،اے ٹی ایمز، اسکولوں اور دفاتر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے نشانات لگوائے۔

اور ماسک و سینٹائزر تقسیم کیے گئے۔ورونا وائرس سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید نے کہا کہ اس وقت وہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور سمپلنگ کی استعداد کو بڑھانے اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے مانیٹرنگ جاری ہے۔