|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم قابض حکمرانوں سے نجات کے لئے متحدہ اپوزیشن کا بھرپور ساتھ دے گی،بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے عوام کو نان شبینہ محتاج بنادیا ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی و بے روزگاری کے طوفان میں تاجر کسان مزدور اور چھوٹے صنعت کاروں کی کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی۔

نااہل حکمرانوں کے پاس کوئی مثبت معاشی پالیسی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام لاہور کے زیراہتمام ماڈل ٹان لاہور میں منعقدہ عظیم الشان تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کے ضلعی رہنماوں علماکرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بھینس نیلامی سے شروع ہونا والا سفر کشمیر کے سودا تک آن پہنچاحکمران مزید اقتدار میں رہے۔

تو ملک کی بقا اور استحکام کیلئے خطرناک ہوگی ان سے نجات کیلئے فوری قوم ایک آواز ہوکر نکلے گی مشرف آمریت کی باقیات سے ملک و قوم کی جان چھڑانے کا وقت قریب ہیں کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے کارکنوں سول سوسائٹی اور دیگر نے شرکت کی۔