|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

لورالائی: لورالائی کے علاقے غزگی مہاجر کیمپ کے مضافات لونی آباد میں بم کی موجودگی اطلاع پر فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس سی ٹی ڈی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 8سے 10کلو گرام کے تین بم قبضے میں لے لئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے تحقیقات شرو ع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین نے کہا کہ پولیس اور دیگر حکام کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے محفوظ رہا۔

انہو ں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار متحرک ہیں علاقے میں چوبیس گھنٹے پولیس گشت جاری ہے پولیس امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے لیکن اس ضمن میں شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے شہری کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیو ں کی فوری اطلاع دیں تا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جا سکے۔