|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے کہا کہ 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے اسلامی شناخت کا خاتمہ کرنے والوں کا خاتمہ ہوگا کٹھ پتلیوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ہماری تحریک کا حصہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک کو جعل سازی کے ذریعے تباہ وبرباد کرنے والے حکمرانوں کے پاس کارکردگی دکھانے کی بجائے سازشوں اور انتقامی کاروائیوں کے سوا اور کچھ نہیں،جمعیت بلوچستان کے زیرِ اہتمام 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوکر حکمرانوں کی قادیانیت نوازی۔

کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ناجائز اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پاکستان کی بقا اور سالمیت کی جنگ لڑرہی ہے اس ملک کی تعمیر وترقی میں ہماری طویل جدوجہد اور قربانیاں شامل ہیں یہ ملک کب تک لوگوں کی عیاشیوں اور کرپشن کا سامان ہوتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں دبا اور جبر کے ذریعے قانون سازیاں ہورہی ہیں۔

اس کا فوری طور پر راستہ روکنا تمام پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی منشا کے بغیر فیصلے ہمیشہ ناپید ثابت ہوئے ہیں سیاسی اور جمہوری دنیا میں میں قوت کی وجہ دلیل مانی جاتی ہے جمیعت کی مدلل سیاست پوری قوم اور جماعتوں کے لئے مشعل راہ ہے جمعیت ہمیشہ ملک اور قوم کیکے مفاد میں فیصلے کرتے آئی ہے ہم نے ہمیشہ دبا اور جبر کو مسترد کر دیا ہے۔

صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان نے صوبے کے طول وعرض میں تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے اس سے کامیاب بنانے کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے محنت کریں کیوں کہ یہ سرگرمیاں جماعت کی فعالیت اور عوام میں پھیلنے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوں گی۔

جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام پورے صوبے میں سرگرمیوں میں عوام کی دل چسپی سے ظاہر ہورہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں عوام کی فلاح وبہبود اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے