|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے جمہوریت کی بقا و بحالی کی جدو جہد کا منظم متحرک راہ متعین کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تشکیل کی۔پی ڈی ایم ملک میں تاریخی تحریکوں ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرع غیر جمہوری عناصر کے خلاف ملک گیر تحریک بن کر ملک کو آئین و قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر میر عبدالخالق بلوچ،ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چیرمین اسلم بلوچ سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔اس موقع پر مرکزی ریسرچ سیکرٹری پھلین بلوچ،مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ حاجی عبدالواحد شاہوانی ملک نصیر شاہوانی ستار بلوچ اسلم بلوچ، گہرام اسلم صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ،ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی سیکرٹری خواتین ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ۔

صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ۔ممبران ورکنگ کیمٹی قیوم سجن کامریڈ رشید بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ، سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی فدا بلیدی سمیت اراکین ضلع کونسل و سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کے جلسے عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔جلسہ عام کی کامیابی کیلیے موبلائزیشن کو تیز کرنے کیلیے متحد فیصلے ہوئے۔اجلاس سے قاہدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو سنگین اقتصادی سیاسی سماجی مشکلات کا شکار کردیا ہے۔مہنگاء اور بے روزگاری نے عوام کو قوت خرید ختم کردی ہے۔

جس کے بدولت عوام سماجی انتشار بیرواری اور افراتفری کا شکار ہوگیا۔جس خمیازہ ملک کو قتل وغارت سے کرنا پڑے گا۔مقررین نے کہا کہ انتخابات پر اثرانداز ہونے کی اور سیاسی عمل کو روکنے کی منفی پالیسی نے ملک میں نااہل اور بصیرت سے عاری حکمرانوں کو عوام پر حکمرانی پر بیٹھا دیا۔جو ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دے چکے ہیں۔قاہدین نے کہا کہ جمہوریت ہی ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی کا زریعہ ہے۔

اس ذریعہ کو عمل میں لانے کیلئے پی ڈی ایم کا قیام میں لایا گیا۔پی ڈی ایم موجودہ حکومت کو عوامی حمایت و تائید سے ختم کرکے جمہوری اقدار کو پروان چڑھائے گی۔مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن جلسہ عام کو کامیاب کرنے کیلیے بھرپور موبلائزیشن کریں۔تاکہ عوام جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔