|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

پنجگور: ڈپٹی کمشنرپنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ گچک اور مضافاتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے تعلیم صحت امن وامان ترجیحات ہیں اور ایک ہفتے کے اندر تمام تعلیمی اداروں کو مکمل فنکشل کیا جائے گا اور طبی مراکز سے بھی عوام استفادہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے سب تحصیل گچک کے دورے کے موقعے پر دملی گچک اور کہن میں علاقائی عمائدیں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے موقعے پر کرنل طارق اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی ایجوکیشن آفیسر صابر بلوچ ڈی او امجد شہزاد نائب تحصیلدار حمیداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران گچک کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ علاقے میں شاہراہوں کی ناگفتہ بہ حالت اور زچکی کے کیسوں میں لوگوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرازق ساسولی نے علاقہ مکینوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گچک کی پسماندگی کے زمہ دار ہم سب ہیں یہاں آکر لوگوں میں غربت اور ان کی پسماندگی دیکھ کر کافی دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر گچک کے لوگوں نے کافی سفر کیا تعلیم صحت کے جو محدود سہولتیں لوگوں کو میسر تھیں وہ بھی معدوم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہی علاقوں کو بھی سہولیات فراہم کریں گے خصوصاً تعلیم اور صحت پہلی ترجیح ہیں اور ان دو محکموں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمین بھرتی کررہے ہیں اور انھیں ٹریننگ بھی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ گچک میں امن وامان کی صورت حال بھی کافی بہتر ہوا ہے لوگ اب بغیر کسی خوف کے اپنے ضروریات زندگی کے لیے مشغول ہیں انہوں نے کہا کہ گچک ایک دور افتادہ علاقہ ضرور ہے۔

مگر یہاں کے جو مسائل ہیں ان کا حل بھی ممکن ہے زچگی کیسوں کے میں واقعی یہاں کے لوگوں کو بے پناہ مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے اور اس بات کا احساس بھی ہے کوشش کریں گے یہ مسئلہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو اور لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔