|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2020

کوئٹہ: مرحوم شفیع محمد لہڑی عرف ادا بابے ثابت قدم‘ بی این پی کے عظیم رہنماء تھے ان کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا 11اکتوبر کے جلسہ عام میں عوام شرکت کر کے قوم دوستی‘ وطن دوستی کا ثبوت دیں کوئٹہ و بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کر کے باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں ان خیالات کا اظہار پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری‘ جاوید بلوچ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ‘ ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ حاجی ابراہیم پرکانی‘ سراج لہڑی نے حاجی فاروق شاہوانی کی رہائش گاہ پر مرحوم شفیع محمد لہڑی عرف ادا بابے کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تعزیتی ریفرنس کی صدارت ا بابے لہڑی کی تصویر سے صدارت کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اوراعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری‘ جاوید بلوچ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ‘ ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ حاجی ابراہیم پرکانی‘

سراج لہڑی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء شاہ جہان لہڑی‘ چیئرمین اقبال بلوچ‘ اسد سفیر شاہوانی‘ میر اکرم بنگلزئی‘ حاجی رفیق احمد لہڑی‘ حاجی باسط لہڑی‘کاول خان مری‘ رضا جان شاہی زئی‘ مصطفی مگسی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بھی موجود تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر شفیع محمد عرف ادا بابے لہڑی نے پوری زندگی ثابت قدم ہو کر بلوچ قومی جہد کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی بلوچ پشتون علاقوں میں سماجی و قبائلی مسائل کو حل کرنے سے گریزاں نہیں رہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آج ان سمیت بلوچ قوم پرست رہنماؤں نے جنہوں نے سریاب‘ کوئٹہ میں قوم دوست‘ وطن دوستی کی سیاست کرنے والے اکابرین بھی قابل قدر ہیں جنہوں نے ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ بلوچستان کی قومی جدوجہد کو پروان چڑھایا۔

مقررین نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے لاپتہ افراد سمیت چھ نکات کیلئے ہم نے آواز بلند کی ہمارا مقصد و محور یہی رہا کہ بلوچستان کے اجتماعی قومی مسائل کو حل کیا جائے بلوچستان کی جمہوری و قومی پارٹی ہونے کے ناطے بلوچ و بلوچستان کی حقیقی سیاست کو آگے بڑھانے سے گریز نہیں کیا۔

سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کوئٹہ میں تعصب‘ تنگ نظری کی سیاست کی بیخ کنی کی مقررین نے کہا کہ 11اکتوبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں شرکت کر کے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیں کارکنان جلسے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔