|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

لورالائی: انصاف پینل لورالائی کا پیدل لانگ مارچ کوئٹہ کے لئے پانچ روز سے رواں دواں ہے راستے میں مختلف علاقوں کلی لشتی،نگانگ،سرکی جنگل،تنگ چین،چھوٹا خراسان،قلعہ سیف اللہ، نسئی،مسلم باغ، کان مہتر زئی میں عوام نے انکا والہانہ استقبال کیااور انکو ہار پہنائے شرکاء پر گل پاشی کی چائے پارٹیوں اور کھانوں کا بندوبست کیااور اسکے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے انصاف پینل لورالائی نے ژوب ڈویژن کی عوام کو درپیش 5اہم نکات کوئٹہ ٹو ڈیرہ غازی خان روڈ اور کوئٹہ ٹو ڈی آئی خان روڈ پر آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاء روڈ کو دوہرایا کرنے،سپیرہ راغہ روڈپر جلد کام شروع کرنے،لورالائی ٹرائیبل ایریا پر صوبائی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لگانے کے خلاف،بلوچستان کے قدیم ترین ضلع اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں قدرتی گیس نہ ہونا،صوبے کی بنیاد پرجعلی جعلی ڈومیسائل کے خلاف کاروائی جیسے مطالبات شامل تھے کے لئے لورالائی سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا انتہائی اہم فیصلہ کیا۔

اور یہ لانگ مارچ کوئٹہ میں وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دے گا راستے میں بھی سیاسی سماجی تنظیوں کے نمائندے بھی اس مارچ میں شرکت کرتے چلے جا رہے ہیں اور کاروان بڑھتا چلا جا رہا ہے ژوب ڈویژن کے مختلف سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیوں نے انصاف پینل کے پیدل لانگ مارث کو انتہاہی خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مارچ سے نوجوانوں میں علاقے کے مسائل کے لئے جذبہ اور شعور آئے گا اور نوجوان اپنے حق کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پرپیدل لانگ مارچ والوں کے تمام مسائل حل کریں۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے دونوں ٹانگوں سے معذور جیالا کارکن اخونذادہ ظفر اتمانخیل بھی آج اپنے رکشہ میں پیدل لانگ مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے اس دوران انہوں نے کہا کہ انسان کا ایمان تازہ ہو اوردل میں علاقہ کے مسائل کے حل کا جذبہ ہو معذوری اسکے سامنے کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ انصاف پینل کے تمام مسائل جائز ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں فورا اسکو حل کریں۔