|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سے 5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔

مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے دوسری شادی نہ کرنے کا سوال کیا جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر وہ دوسری شادی کرتے تو  پھر مولانا طارق جمیل یہ مولانا نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کیونکہ مجھے یک سو ہوکر اپنی طاقت کو تبلیغ پر لگانا ہے تو یہ قربانی دینی پڑے گی۔

پوڈ کاسٹ میں مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ 4،5 سال پہلے تک خود لڑکیاں فون کرکے کہتی تھیں آپ سے شادی کرنی ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مجھے شادی کے دوسرے تیسرے سال سے ہی شادی کی پیشکش آنا شروع ہو گئی تھیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *