|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا۔اجلاس میں آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء حاجی منظور احمد مینگل،حافظ عبداللہ گورگیج جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمان مینگل،جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا الرحمان ریکی،نیشنل پارٹی کے وکرم بلوچ، رخشان فورم کے سربراہ کامریڈ جمیل بلوچ زمیندار ایکشن کمیٹی کے نائب صدر دوئم حاجی میر رسول بخش مینگل۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ہدایت اللہ بادینی،حاجی ملک محمد عثمان جمالدینی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا نے ضلع کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے 100 فیصد ادائیگی کے باوجود واپڈا کا عوام زمینداروں کے ساتھ رویہ درست نہیں واپڈا کے جانب سے دیہی فیڈرز میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باعث ضلع کی زراعت تباہ ہوچکی ہے،جبکہ زیر کاشت فصلوں کو پانی بھی نہیں مل رہا صرف 4 گھنٹہ بجلی کی فراہمی ضلع کے لوگوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ 20 گھنٹہ لوڈشیڈنگ کے باعث دیہی فیڈرز میں نظام زندگی مکمل درہم برہم ہوچکی ہے عوام اور گھریلو صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں عوام کا جینا دو بھر ہوچکا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کے دیہی فیڈرز کی 100 فیصد واجبات ادائیگی کے باوجود ضلع کے دیہی فیڈرز کے ساتھ واپڈا کا ظالمانہ سلوک ناقابل برداشت ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے واپڈا کے زیادتیوں کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع کے آل پارٹیز اور عوام و سوشل ایکٹویسٹ مل کر سخت احتجاجی تحریک چلایا جائے گا۔عوام اور زمیندار مزید مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،واپڈا کے خلاف احتجاجی تحریک میں احتجاجی ریلی مظاہرہ،واپڈا گرڈ اسٹیشن کا گھیراو سمیت قومی شاہراہ کی بندش سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔آج سے واپڈا کے مظالم کے خلاف باقاعدہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

آج10 بجے سجاد ہوٹل سے احتجاج ریلی نکالی جائے گی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔واپڈا کیسکو عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اب عوام اور زمیندار اپنے حق کے خاطر اور زراعت کو تباہی سے بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کریگی۔انہوں نے کہاکہ عوام اور زمیندار دیہی فیڈرز کے ساتھ واپڈا مظالم پر خاموش نہ بیٹھیے بلکہ زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کے ساتھ ملکر احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائے۔

تاکہ حقوق کا حصول ممکن ہو سکے اور عوام کو واپڈا کے ظلم و زیادتیوں سے بچایا جائے۔عوامی نمائندے خصوصا ایم پی اے ایم این اے سینیٹرز ضلع کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنی حق ادائیگی ادا کریں۔انہوں نے کمشنر رخشان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر نوشکی کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء سے مطالبہ کیاکہ وہ ضلع کے ساتھ واپڈا کے مظالم اور 20 گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں۔