|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

اوستہ محمد: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اوستہ محمد زون کے صدر احسان بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ تھے اجلاس میں تنظیمی امور علاقی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور سیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اجلاس سے بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ، احسان علی تنیو، تیمور خان رند، لال محمدبلوچ،محس بلوچ، نوید حسین لانگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار کا 23 واں مرکزی کونسل سیشن سنگ میل ثابت ہوگا۔ تمام ممبران جوش و جذبے کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔

بی ایس او کا کونسل سیشن تاریخی ثابت ہوگا مزید انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں بلوچستان کوٹہ کی اسکالرشپ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں دور جدید میں طلباء و طالبات کو مزید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی بجائے بلوچستان کے طلباء کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں طلباء کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کرکے جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزِ اول سے بی ایس او پجار کے دوستوں نے طلباء کے حقوق کے لئیے آواز بلند کی ہے۔

اور طلباء کے لئیے آواز بلند کرتے رہینگے اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب میں پڑھنے والے بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حل کے کردار ادا کریں۔مزید نعیم بلوچ نے کہا کہ بی یس او شہدا کی تنظیم ہے جس نے عظیم لیڈر پیدا کئیے ہیں۔ اس عظیم تنظیم سے جْڑ کر طلباء اپنی ذہنی و علمی حوالے سے تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو چائیے کہ سیاسی شعور حاصل کرکے اپنے حقوق کی جدوجہد کریں انہوں کہا کہ بی ایس او کے ہر ورکر نے روزِ اول سے طلباء کے حقوق و مظلوم طبقات کی بات ہے بی ایس او کا منشور ہی کتاب و قلم دوستی ہے۔