|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی ہدایت پر کورونا سیل محکمہ صحت بلوچستاں کے آفس میں ایکاسس پاکستان کے ساتھ میٹنگ ھوی جس میں کورونا وائرس سیل کے سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید خان,ڈپٹی ڈاریکٹر کورونا وارس سیل بلوچستان ڈاکٹر ظہیر احمد کاکڑ،ایکاسس ٹیم لیڈر بلوچستان جہانگیر بازی اور ایکاسس کوارڈنیٹر فاطمے نے شرکت کی میٹنگ میں بلوچستان کے تمام سرکاری و پرایویٹ تعلیمی اداروں میں کی کورونا وارس کے مریضوں کی ٹریسنگ۔

ٹریکنگ اور قرنطینہ کے میکنزم کی رپورٹنگ کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنانے کی تجاویز پر ایکاسس کی ٹیم سے بات چیت کی گئی تعلیمی اداروں میں ایکاسس کے تعاون سے کورونا ٹیسٹنگ کی استعدار کار کو بڑھانے۔

کورونا کے مثبت مریضوں قرنطینہ سینٹر اور آئسولیشن میں رکھنے کے لیے حکومتی اور WHO کے وضع کردہ SOPs پر مکمل عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ کورونا وارس سیل نے ضلعی سطح ایکاسس کی مدد سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے روزانہ 100 سمپلز لینے کے لیے ضلعی ھیلتھ آفیسرز کو ھدایت بھی جاری کی گی۔