|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

ٹنڈو الہیار: سندھ کا صحافی ہریش کمار بیماری کے سبب بھیک مانگنے پر مجبور؛مختلف اخبارات میں نیوز ایڈیٹر؛اسکرپٹ رائٹر’سمیت 300سے زائد کالم لکھنے والا صحافی ذلت کی زندگی گذارنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق شعبۂ صحافت کو 25سال دینے والے سندھ کے معروف صحافی کالم نویس ہریش کمار گردوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور جب کہ حکومت سندھ اور محکمہ ثقافت کی جانب سے بھی مکمل طور پر نظر انداز کردئیے گئے۔

مختلف اخبارات میں بطور نیوز ایڈیٹر اسکرپٹ رائٹر کرنے والے ہریش کمار مختلف موضوعات پر 300سے زائد کالم لکھ چکے ہیں ٹنڈو الہیار پریس کلب پر صحافیوں کوہریش کمار نے بتایا کہ میرے چار چھوٹے بچے ہیں میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں اپنے معصوم بچوں کو بھوک کی حالت میں دیکھ کر بیماری میں مبتلاہونے کے باوجود بھوک مانگنے پر مجبورہوں ہریش کمار نے بتایا کہ 25سال مختلف سندھی اخبارات میں کام کیا۔

سندھ کے مسائل پاکستان کے مسائل کے حوالے سے کالم لکھے لیکن دنیا بڑی بے رحم ہے کسی اخباری مالکان نے مجھے سہارا نا دیا منتخب نمائندوں سمیت سرکاری سیٹ پر بیٹھے افسران سندھ حکومت کے زمہ داران اور محکمہ ثقافت کی عدم توجہی سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوں ٹنڈو الہیار پریس کلب کے صحافیوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ہریش کمار کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے اور فوری طور پر مالی معاونت کی جائے۔