|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

اوستہ محمد: سابق وزیراعلی بلوچستان و ایم پی اے اوستہ محمد گنداخہ میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے میں عوام کو زندگی کے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اپنے حلقے انتخاب میں مختلف اسکمیات پر کام جارہی جن کی تکمیل سے عوام کو فائدہ ہوگا پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے محکمہ۔زرعت کو چاہئے کہ وہ چاول کے علاوہ کم پانی پر کاشت ہونے والے فصیلوں کے طرف کاشتکاروں کو راغب کریں۔

ان خیالات کا اظہار بی اے پی کے مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی نے سوشل ویلفیئر دفتر اوستہ محمد کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرڑوں روپے کی زرعی زمین جو کہ میں نے اپنی ذاتی ملکیت سوشل ویلفیئر کو عطیات دیا ہے کہ یہاں کے خواتین کو فائدہ میسر ہو سکے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

عوام کو روزگار صحت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اقدام کر رہی ہے کھیرتھرکینال میں پانی کی کمی کا اصل وجہ سندھ حکومت بلوچستان سے زیادتی کرکے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے محکمہ زراعت بلوچستان کو اس طرف توجہ دے کر زرعی علاقوں میں چاول فصل کی کاشت کی بجائے گندم کا کاشت اور دیگر فصلوں کے طرف کاشتکاروں کو متوجہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف شہروں پر کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر ایکس ای این ایریگیشن جمعہ خان مندوخیل ایس ڈی او عبدالکریم جویا سوشل ویلفیئر آفیسر مرتضی جمالی ٹھیکیدار شاہ محمد بنگلزئی اور دیگر موجود تھے۔