|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

کوئٹہ: حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی پرواز اڑان بھرنے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگی پی ڈی ایم کا11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ منسوخ جبکہ جے یو آئی (ف) کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی پرواز نے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ہچکولے کھانا شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے جو نئے شیڈول کے مطابق اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو تحفظ ختم نبوت کا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اب پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگاذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی خدشات کے باعث 25 اکتوبر کو ہونے والے تحفظ ختم نبوت کا جلسہ منسوخ کرکے 18 اکتوبر کو اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم اور ختم نبوت کانفرنس کا جلسہ کریں گے 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی میزبانی جے یو آئی۔

اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کیاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھاواضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔