|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر و سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر میر منظور احمد گچکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاست دانوں پر غداری کیالزامات لگانا اسٹیبلشمنٹ کا پرانا وطیرہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مقتدرہ نے ہردور میں سیاسی رہنماں کو غدار گردان کر بلیک میلنگ کی بنیاد روز اول سے ڈال رکھی ہے۔

جو بدنیتی پر مبنی فعل ہے۔ عوام سامراجی سازشوں پر کان نہ دھریں۔ بلکہ ایک کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف سیسہ پلای ہوی دیوار بن جایں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نیماضی میں پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کے بانی رہنما شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کو بھی غدار قرار دیا تھا۔ اسی طرح غداری کا آرڈیننس جاری کرنے والی فیکٹری نے تو بلوچ سندھی اور پشتون سیاسی رہنماں، شعرا حضرات، قلمکاروں اور ترقی پسند سیاست دانوں کو تو ہردور میں غدار ہی کہہ کر اپنی حب الوطنی کا چورن بیچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک عجیب روایت پڑتی جارہی ہے کہ بانیان پاکستان اور بانیان آین پاکستان غدار اور آین شکن حب الوطن ہے۔ جوکہ ایک غلط ریت ہے جس سے ملکی سلامتی اور بقا کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے غداری کا اعزاز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ اور سابقہ مشرقی پاکستان کے سیاسی رہنماں کو حاصل تھا۔ مگر اب تو پنجابی سیاست دان بھی غداری کا تمغہ لینے میں اپنی مثال آپ بنتے جارہے ہیں۔ جو سرزمین پاکستان کے لیے خطرہ کا الارم ہے۔ جس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست دان حب الوطن ہیں جن کو سامراجی سازش کے تحت غدار ظاہر کرکے عوام پاکستان کے سامنے رسوا کیا جارہا ہے۔ سیاست دان آین ساز طبقہ ہے جس کو غدار کہہ کر آین پاکستان کی تضحیک کی جارہی ہے۔ اور آین شکنی کرنے والے قومی مجرموں کو دبی میں پر تعیش زندگی گزارنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی رہنماں کے خلاف غداری کا منجن بیچنے کے بجاے اپنی کارکردگی کو بہتر بناے۔

اور غیر جمہوری اداروں کو بیرکوں میں بھیج کر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھاے بصورت دیگر انتہائی خطرناک نتاج برآمد ہوں گے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سامراجی حکومت کے خاتمہ کے لیے یکجا ہوجایں۔ اور جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ بننے والی اسٹیبلشمنٹ اور سامراجی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔