|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، حکومت زراعت کے شعبہ میں جدت اور سائنٹفک بنیادوں پر زراعت کی فروغ کے لیے محدود وسائل کے باوجود نمایاں اقدامات اٹھارہی ہے، وفاق بلوچستان کو زراعت کے شعبہ میں خصوصی معاونت فراہم کرے تو یہ شعبہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز SOCIO SOLUTION کے سی ای او روبینہ سعید شاہوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی، کویٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے سرور غا اور فیاض احمد بھی موجود تھے۔روبینہ سعید شاہوانی نے صوبائی وزیر کو بلوچستان میں ٹیکنو پارک کے قیام، زراعت اور لائیو اسٹاک کے فروغ، زراعی بزنس اور دیگر زراعی شعبوں میں صوبے کو معاونت فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، زمینداروں کو تربیت کی فراہمی، ٹنل فارمنگ کے فروغ اور فی سیکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے عملی کوششیں جاری ہیں۔

جن سے زراعت کے شعبہ میں غیر معمولی ترقی آگی، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سبسڈہز اور کم ریٹ پر فر اہم کررہے ہیں۔، صوبے میں زیتون فارمنگ کے فروغ کے حوالے سے سپین اور اٹلی سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں زراعت کے فروغ میں معاونت فراہم کرنے والے اداروں کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت ان سے ہر ممکن تعاون کریگی۔