نوشکی: آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کا مشترکہ اجلاس پریس کلب نوشکی میں زیرصدارت صدر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی میر محمد اعظم ماندائی منعقد ہوا اجلاس میں آل پارٹیز کے نمائندے میر خورشید احمد جمالدینی، حاجی منظور مینگل، مفتی فدا الرحمن ریکی، عبیداللہ، حافظ عبداللہ گورگیج اور جبکہ ممتاز زمیندار ملک حاجی محمد عثمان جمالدینی، سردار زداہ حاجی منظور مینگل، حاجی عبدالسلام ماندائی، میر عبدالواحد بادینی، ندیم بڑیچ، میر قائم خان جمالدینی، عنایت اللہ بڑیچ، ہدایت اللہ بادینی، محمد ایوب بادینی، حاجی میر علی دوست بادینی، حاجی محمد بخش ماککی،حاجی عبدالمجید، صالح محمد ماندائی، محمد عارف بادینی، سوشل ورکر کامریڈ جمیل بلوچ، ودیگر درجنوں زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیہی فیڈرز میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں واپڈا کے جانب سے دیہی فیڈرز میں بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ زمینداروں نے باقاعدگی کے ساتھ ہمیشہ بجلی واجبات جمع کرائے ہیں اور اس مہینے بھی بجلی کے واجبات 100 فیصد تک جمع کئے گئے ہیں مگر واپڈا کے جانب سے بلاجواز بجلی لوڈشیڈنگ میں خودساختہ اضافہ کیاگیا اجلاس میں زمینداروں اور سیاسی جماعتوں نے دیہی فیڈرز کے مکینوں اور زمینداروں کے فصلات کی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اور کہاکہ بجلی کی طویل بندش سے ان علاقوں میں پینے کا پانی تک ناپید ہوچکا ہے اور زرعی فصلوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں واپڈا کا دیہی فیڈرز کے ساتھ عوام دشمنی قابل مذمت اقدام ہے واپڈا بجلی واجبات تو باقاعدگی سے وصول کرتی ہے مگر بجلی فراہم نہیں کررہی۔واپڈا مکمل ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے زمینداروں کے معاشی قتل عام کے درپے ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح دس بجے دیہی فیڈروں میں 20 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف سجاد ہوٹل کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد پوگا، نوشکی کے عوام، زمیندار، تاجر برادری، اور پولیٹیکل ورکرز احتجاجی ریلی اور جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاگیا کہ عوام واپڈا کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔