|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر موت کا رقص جاری روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن گئے منگل کی شب بھی قومی شاہراہ پر وہیر کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کا سنیئر آفیسر جاں بحق تفصیلات کے مطابق منگل کی شب قومی شاہراہ پر وہیر کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا۔

جس کے نتیجے میں میونسپل کمیٹی نال میں تعینات لوکل گورنمنٹ کا سنیئر آفیسر انجنیئر اللہ بخش بلوچ ولد رحیم بخش ساکن اسد آباد خضدار موقع پر جاں بحق ہوگئے متوفی کی نعش ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں ضابطہ کی کارروائی کرکے لاش ورثا کے حوالے کی گئی متوفی نال سے خضدار آرہا تھا لیویز نے ٹرالرڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔