|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

گوادر: والدین کمیٹی اور پرائیوٹ اسکول اسوسی ایشن کا کھینچاتانی ختم۔ ضلعی انتظامیہ،گوادر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر اور والدین کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس گورگیج کے سربراہی میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس راجہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر لطیف شاہ اور مختلف اسکولز کے طْلبہ والدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فریقین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے گوادر مارچ 2020 تا اگست 2020 کے فیس آدھا وصول کرینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر اطہر عباس راجہ نے متفقہ فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔