|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

پنجگور: صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور گزشتہ عرصے سے پسماندگی کا شکار رہا کئی وزیر اعلی آئے اور گئے لیکن بلوچستان اور بلوچستان کے دیگر اضلاع پسماندہ رہے موجودہ صوبائی حکومت منصوبے وپالیسی کے تحت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے جن کی شکلیں پنجگور یونیورسٹی آف تربت کیمپس۔

پنجگور ڈسٹرکٹ کمپلیکس منشیات کے ہسپتال صحت ایجوکیشن سیکٹر پنجگور کی خوبصورتی اور پنجگور کو چاروں طرف سے ملانے والے ڈوئل کیرج روڑ بارڈر و دیگر مختلف پروجیکٹس سب کے سامنے ہیں ہم بلوچستان کی مذید ترقی کیلئے ہر مکتبہ فکر ذی شعور کے ساتھ مل بیٹھ کر منصوبے بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں دورہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے موقع پر یونیورسٹی آف تربت کیمپس پنجگور کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران پنجگور سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی شخصیت اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے وزیر اعلی کے ہمراہ یونیورسٹی کمیپس گرلز ڈگری کالج کے اسٹوڈنٹس سے انکے کلاس روم میں ملاقات اور اسٹوڈنٹس کے مسائل سنے اس دوران وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اسٹوڈنٹس کیلئے لون اسکالر کالج بسس کا بھی اعلان کیا۔