|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

نوشکی: کلی فقیران کے سامنے موٹر سائیکل سوار اور ٹو ڈی موٹر کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کلی فقیران کے متعدد گھروں کے در و دیوار پر گولیاں لگی اسکول جانے والے بچے خواتین فائرنگ سے بال بال بچ گئے، گولی ایک راہگیر کے ہاتھ کو چوکر آگئے نکل آئی جو معجزاتی طور پر محفوظ ہوگئی تفصیلات کے مطابق گولڈن کلر ٹو ڈی ایکس سوار موٹر کار والے فائرنگ کرتے ہوئے کلی فقیران کے اندار داخل ہوئے راہ گیر خواتین اور بچے چیختے ہوئے۔

دوڑتی ہوئی جان بچائی آبادی کے اندر گولیاں چلتی رہی کلی کے مکینوں اور راہگیروں میں خوف ہراس تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا عینی شاہدین کے مطابق کلی فقیران کے فرنٹ لائن گھروں کے دیواروں میں گولیاں لگی گرلز اسکول کلی فقیران کے سامنے نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں نے ٹو ڈی گاڑی پر فائرنگ کی کار موٹر موٹر سے جوابی فائرنگ کی گئی اور کار موٹر سوار اور موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ھوئے فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔