|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

کوئٹہ +لا ہور: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سو دنوں میں تبدیلی لانے والے ہزار دن گزرنے کے بعد بھی تبدیلی نہ لاسکے، یوٹرن کے ہیرو کارکردگی کے زیرو حکمران نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرنز اور وعدہ خلافیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہم نے پہلے کہا تھا کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی سرکار ہے انکی احمقانہ و ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹان لاہور میں منعقدہ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی نااہلی اور ظلم کی وجہ سے آج ملک کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے سراپا احتجاج ہیں بے قابو مہنگائی بالخصوص اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد غریب کی اجرت اور سرکاری ملازمین۔

کے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا سراسر ظلم اور ناروا ہیں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ اور بیرون ملک سے لوگوں کو نوکریوں کیلیے پاکستان آنے کا خواب دکھانے والا شیخ چلی سے بھی بدتر نکلا نئے ملازمتیں کجا سابقہ ملازمین حکومتی ستم کی وجہ سے سراپااحتجاج ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام اور فیل ہوچکی ہیں ان نااہلوں میں اگر اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہوتی تو یہ لوگ خود بخود مستعفی ہوجاتے۔ سو دنوں میں۔

تبدیلی لانے والے ہزار دن گزرنے کے بعد بھی تبدیلی نہ لاسکے، یوٹرن کے ہیرو کارکردگی کے زیرو حکمران نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرنز اور وعدہ خلافیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہم نے پہلے کہا تھا کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی سرکار ہے انکی احمقانہ و ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہاہے۔