|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

مستونگ: بیکرز ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر میرخالقداد لہڑی جنرل سیکرٹری عبدالرشید انجمن تاجران بازار یونین کے سرپرست اعلی حاجی میراورنگزیب قمبرانی حاجی عبدالعزیزشاہوانی محمدبلال ساسوسی غلام محمدلہڑی بیگ محمدبنگلزئی شازیب اور دیگر نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اٹھائی گئی اقدام خوش آئندہ ہے کیونکہ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بننے والا کیک جو کہ غیر معیاری اور مضہر صحت ہے۔جو جعل سازی کے زریعے مستونگ کیک کے نام سے فروخت ہورہاہیں وہ کیک نہ مستونگ کے بیکریوں میں بنتا ہے۔

اور نہ ہی اسکے متعلق ہم زمہ دار ہیں۔انھوں نے کہاکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں اور کچلاک پشین سمیت دیگر علاقوں میں غیر معیاری کیک بن رہی ہیں اور وہ غیر قانونی طور پر مستونگ کے کسی بیکری کے لیبل والے ڈبے بنا کر اس میں فروخت کیاجارہاہیں ہم ان جعل سازی کرنے والوں کی مزمت کرتے ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ ہم مستونگ کے بیکرز ایسو سی ایشن بلوچستان فوڈاتھارٹی سے اپیل کرتے ہیکہ وہ ان جعلسازی میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جس کا ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مستونگ کے بیکریوں میں جو کیک بسکٹ ہم تیار کر رہیہیں۔

وہ اعلی معیار کے مطابق بہترین کوالٹی کے ساتھ بناکر فروخت کررہیہیں ہمارے بیکریوں میں بننے والا کیک لوگ بیرون ملک تک لے جاتے ہیں جوکہ ہمارے تیار کردہ کیک کی معیاری ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا مستونگ کے بیکری مالکان کیک میں اعلی کوالٹی کا آئل اور دیگر اشیاء استمال کرتے ہیں جس کی معیار پر آج تک انگلی نہیں اٹھی ہے اور نہ ہی کسی نے آج تک شکایت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر سے ہمارے کاروبار پر منفی اثر پڑ رہاہیں اور لوگوں میں غلط تاثر پیداہورہاہیں۔

کوئٹہ میں فوڈ اتھارٹی کے کاروائی میں پکڑے جانے والا کیک نہ مستونگ کا ہے اور نہ ہی مستونگ میں ایساکوئی غیر معیاری کیک تیار کیاجاتاہے۔۔انھوں نے کہاکہ ہم فوڈاتھارٹی کی جانب سے کاروائی کا بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہم بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستونگ کے بیکریز کو بدنام کرنے والے جعلسازوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔