|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

تربت: سنگانی سر میں فائرنگ سے انسانی حقوق کے کارکن کا والد جان بحق۔گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سنگانی سر میں بلوچی زبان کے نوجوان گشندہ حنیف چمروک کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش افراد نے گھر کے سامنے ان کو فائرنگ کر قتل کر دیا جب وہ دوستوں کے ساتھ ریاض کررہے تھے۔ مقتول انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکن کے والد، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے رہنما شریف زاکر کے بڑے بھائی اور بلوچی زبان کے معروف افسانہ نگار و شاعر احمد عمر کے قریبی رشتے دار تھے۔