|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ کراچی۔کوئٹہ چمن کوٹہ ژوب ایکسپریس وے کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگایہ وہ منصوبے پیں جوکہ حقیقی معنوں میں عوامی ضرورت اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلیے ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد مشرف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات جیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کے کہ گزشتہ حکمرانوں کے سیاسی اور بدترین معاشی کھلواڑ کی وجہ سے بلوچستان کی عوام بدامنی اور پسماندگی کے دلدل میں دھنستی چلی گی اور ماضی کے حکمران سندھ کے ڈکیتوں اور لاہور کے بنارسی ٹھگوں کے ساتھ ملکر عوامی وسال کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے اورعوام کو کبھی مذہب کبھی قوم پرستی کے نام پر طفل تسلیوں میں رکھا گیا۔

چوہدری شبیر نے مزید کہا کہ اج وقت بدل چکا ھے اج عوام کی کی حقیقی نماندہ جماعت عوام کی اپنی تخلیق بلوچستان عوامی پارٹی کی کمال حکومت اپنے اتحادیوں سے ملکر بلو چستان کو بدامنی اورپسماندگی کیے اندھیروں سے نکالنے اور ترقی کی روشن شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے برسرے پیکارہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بلاتفریق نادار اور مستحق افراد کے مفت علاج ومعالجہ کے لیے انڈونمنٹ فنڈ کے قیام۔

کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز‘ زراعت کی ترقی کے لیے کسانوں کو گرین ٹریکٹرز اور سولر ٹیوب ویل کی فراہمی لایواسٹاک اور ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کوئٹہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کوٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ‘ جوائنٹ روڈ‘سبزل روڈ‘ ایئرپورٹ روڈ کی کشادگی اور ک دیگر منصوبوں کی تعمیر کا آغاز بولان میڈیکل یونیورسٹی۔

چاکر خان یونیورسٹی اور صوبے میں کی دیگر میل وفی میل یونیورسٹی کیمپس میں تعلیم سرگرمیوں کا آغاز تعلیمی اور عوامی میدان میں انقلابی ترقی کے اقدامات ہیں چوہدری شبیر نے کہا کہ بی۔اے۔پی کی ترقی پسندانہ قیادت کی مخلصانہ کوششوں سے سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں میں بلوچستان کے لیے مزید اضافی حصے کا حصول اہم کامیابی ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں صنعتی زونز کا قیام۔

ماہی پروری اور فشر مین کی ترقی وخوشحالی بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی نوجوانوں میں نصابی اورصحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلوچستان بھر میں ڈیجیٹل لا بریرز کا قیام اور اسپورٹس کمپلیس کی تعمیر کا آغاز انقلابی اقدمات ہیں ان عوام دوست منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو روزگار صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں ترقی کے تاریخی سنہرے دور کا آغاز ہوگا آنے والے وقت میں بلوچستان کی باشعور عوام سابقہ حکمرانوں اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا از خود موازانہ کرکے بلوچستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔