کراچی: جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ داد محمد ولیج کے نوجوانوں کا منشیات فروشی کیخلاف احتجاجی ریلی گئی، ریلی میں مختلف سیاسی سماجی اسپورٹس سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے منشیات فروشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منشیات کے اڈوں کو بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وباء سے نوجوان تبائی بربادی کی جانب گامزن ہے انہوں نے ریاست کا کام ہے کہ وہ نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے لیے اسپورٹس کے گراؤنڈ تعمیر کرے ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا نوجوانوں کو تعلیم صحت کی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے تمام نوجوانوں کو یکساں تعلیم صحت آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائے۔ریلی سے خطاب کرنے والو میں ایڈوکیٹ شکیل بلوچ۔سیلم سچوانی۔عبدالوہاب بلوچ۔صابر ازاد۔عمران بلوچ۔ناصر ابکانی۔ایم کیو ایم پاکستان کے یوسف بھائی۔فہیم بلوچ۔سابق کونسلر عبدالروف بلوچ۔راشد بھائی۔شاھد ہارون۔عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کا اختتام گورومندر پر کیاگیا۔