|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے صدر مملکت کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل،آغا حسن بلوچ،محمد ہاشم نوتیزئی اور ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ کے دستخط سے قرار دادقومی اسمبلی کے بزنس کے طریقہ کار اور طرز عمل کے رول(2)170کے تحت پیش کی گئی۔

جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ آرڈیننس نمبرXI2020جو گزٹ آف پاکستان میں شائع کرکے نافذ کردیاگیاہے جس میں آئی لینڈ کی ترقی اور مینجمنٹ اور پاکستانی کی اندرونی علاقائی پانی کیلئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے،قرارداد میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بلوچستان کے جزائر کو مرکزی حکومت نے تحویل میں لے لیا ہے جو غیر آئینی قدم ہے لہٰذاء اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد زیر بحث لائی جائیں۔