|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2020

تربت: دشت کے جنگلات میں ایک بار پھر آتش زدگی۔گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ایک بار پھر دشت گوھر کان اور ھسادیگ کے جنگلات جلا دیئے۔آگ لگنے کے باعث جنگلات کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آگ ابھی تک پھیلی ہوئی ہوئی اور اسے بجھانے کے کوئی حکومتی انتظامات نہیں کیے جارہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینہ اسی جنگلات میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس سے مقامی جنگل کا ایک بڑا حصّہ تباہ ہوگیا۔