|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2020

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی ناکام کوشش کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے بلوچ اسٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ان کو باقی صوبوں کے برابر اسکالرشپ و دیگر سہولیات فراہم کرے۔

نہ کہ بلوچ طلباء کو سوچیں سمجھے سازش کے تحت تعلیم سے دور کیا جائے جو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئے روز بلوچستان کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو تعلیم سے دور کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے طلباء کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔