خضدار: تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ بازار میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق لواحقین نے احتجاج قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کراچ قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حسین احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا مرحوم کے لاحقین نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا۔
ان کا مطالبہ تھا کہ قومی شاہراہ کے عین وسط میں واقع دراکھالہ بازار میں آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں بازار میں اسپیڈ بریکرز نہ ہونے وجہ سے کئی قیمتی جانیں روڈ حادثات کا شکار ہوئے ہیں لہذا ڈرکھالہ بازار میں اسپیڈ بریکرز کی منظور دی جائے تا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے آئے روزپیش آنے والے حادثات کو روکھا جا سکے مقامی انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد مشتعل لواحقین نے روڈ بلاک ختم کر دی واضح رہے۔
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ گزرنے والی بڑی بڑی لمبی ٹرالر گاڑیوں کے ڈرائیور تیزرفتاری کرتے ہیں خضدار سٹی سے لیکر دیہی علاقوں تک جہاں سے ان کا گزر ہوتا ہے وہ سپیڈ لمٹ کراس کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرالروں کی ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس کے علاوہ سوراب تا لسبیلہ سیکشن پر موٹروے پولیس تعینات نہیں جس کا ڈرائیور حضرات بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے تیز رفتاری کرتے ہیں۔
جا کا نتیجہ روڈ حادثات کی شکل میں رونما ہوتے ہیں حکومت کو چائیے کوئٹہ کراچی کے دیگر سیکشنوں کی طرح سوراب سے براستہ خضدار لسبیلہ تک بھی موٹروے پولیس کی تعینات یقینی بنایا جائے تھا کہ ان حادثات کو روکھنے میں مدد مل سکے۔