|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2020

کوئٹہ:نیب بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر الائیڈ بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے سابق مینیجر کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کے کیس میں نامزد الائیڈ بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے سابق مینیجر محمد ندیم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور عبداللہ بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژ نل بینچ نے کی۔ نیب بلوچستان نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کو ئٹہ کے سابق مینیجر کے خلاف 26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا۔ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت نے ملزم کو 26.700 ملین جمع کرنے اور چھ سال کی سزا سنائی تھی، تاہم ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرای جسکے خارج ہونے پر نیب نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔