کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام, حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں رواں سال نئے کالجز، پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، بی آر سیز اور دیگر منصوبوں پر پانچ ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔اسی طرح اربوں روپے کی لاگت سے صوبے میں درجنوں نئے ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔
تفتان ضلع چاغی میں 25بستروں کا ہسپتال، تربت میں 20بستر کا ہسپتال، ضلع خضدار میں کارڈیک سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نصیر آباد میں 20بستر کا جدید ہسپتال، کوئٹہ میں گیسٹرو انٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام، ضلع واشک میں 25بستروں کا جدید ہسپتال اور
ژوب میں بھی 20 بستر کا جدید ہسپتال، نصیر آباد میں نئے ہسپتال کی تعمیر, ضلع زیارت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی جدت و توسیع، فاطمہ جنا ح ہسپتال کی توسیع، مری آباد میں 30بستروں کا ہسپتال شامل ہیں۔
ضلع لورالائی میں لڑکیوں کے لئے بورڈنگ سکول کا قیام، بلوچستان کے 15اضلاع میں ڈیجیٹل لائبریوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پنجگور، قلعہ عبداللہ میں بی آر سی کا قیام بھی منصوبوں میں شامل ہے۔