|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2020

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے دہشگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

تفصیلات کے ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران کے خصوصی ہدایت پر لیویزکیو آر ایف نے سوراب نالہ تحصیل کاہان میں دہشت گردوں کے کمپاوئنڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود و دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اسلحہ میں 3ائی ای ڈی، 7 اے ٹی ایم، ہینڈ گرنیڈ، 140مارٹر گولے، 106مارٹر گولے فیوز، مارٹر بیک فیوز اور 354اے جی ایس 17گرنیڈ برآمد کرلئے۔