|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2020

خضدار: پاک فوج اور حکومت کے حق میں پاکستان تحریک انصاف خضدار کے زیر اہتمام ریلی پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے سیاسی یتیم شدید مایوسی کا شکار ہوکر قومی سلامتی اداروں پر لب کشائی کررہے ہیں جسے پاکستان تحریک انصاف کسی صورت برداشت نہیں کریگی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اور حکومت کی تمام عوام دوست پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں پاک فوج اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان حکومت کے پالیسیوں کے حق میں جھالاوان کمپلیکس خضدار سے پی ٹی آئی خضدار کے صدر عبدالرسول قلندرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب کے سامنے ریلی سے پی ٹی آئی خضدار کے صدر عبدالرسول قلندرانی پی ٹی آئی لیبر ونگ ساؤتھ ویسٹ ریجن کے صدر حاجی محبوب علی کرد پی ٹی آئی لیبر ونگ خضدار کے صدر حافظ غلام نبی رند پی ٹی آئی خضدار کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شیخ پی ٹی آئی کے سینیئر راہنما انعام اللہ مینگل محمد اسحاق حقانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا پوزیشن کے جلسوں اور تحریکوں سے حکومت گھبرانے والی نہیں ہے۔

گیارہ کا ٹولہ ان فٹ اور داغ دار ہے قوم پرستی اور مذہب کا کارڈ استعمال کرنے کا وقت گزر چکا ہے اپوزیشن والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں کیا قوم پرست او رمذہبی جماعتوں نے اپنی پارٹیوں میں کبھی جمہوریت قائم کی ہے مقررین نے نے کہا کہ آج یہ کس منہ سے اسلا م اور قوم پرستی کا نام لیتے ہیں مگر عوام اب بید ار ہوچکے ہیں اور ان کی حقیقت جان چکے ہیں یہ سیاسی یتیم اب مایوس ہو کر اب قومی سلامتی کے اداروں پر لب کشائی کررہے ہیں۔

جو کہ قابل مذمت ہے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی پی ٹی آئی حکومت نہ صر ف اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی بلکہ ا پنے ان پانچ سالوں میں پورے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کروائے گی۔