چاغی :کراچی میں حضرت مولانا عادل خان کی قتل کے خلاف علما کمیٹی کے کال پر چاغی میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے دوران دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ اس دوران بازار میں ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی. ہڑتال کے باعث مسافروں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے گشت کی گئی.
اس موقع پر علما کمیٹی کے مقامی رہنما مولانا ثناء اللہ فاروقی نے ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کیا کیا. انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا ڈاکٹرعادل خان شہید کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین کے گستاخوں کوگرفتارکرکے کڑی سزادی جائے اور صحابہ کرام کی عزت وناموس کیلئے بلاتاخیر قانون بنایاجائے تاکہ کوئی بدبخت اصحاب رسول کی توہین نہ کرسکے۔