کوئٹہ: یارو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ7 زخمی ہو ئے،کوئٹہ سے چمن جانے والی ویگن یارو کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔
جس کے باعث3 افراد جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا،لیویز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیااور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ حادثے کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔