|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2020

ڈھاڈر: ڈھاڈر گردونواح میں سوئی گیس بحرانی کیفیت میں تبدیل،علاقہ مکین گیس نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں بازار سے لکڑیاں خرید کر کھانا پکانے اور ناشتہ کرنے کا عادی بن گئے ہیں سوئی گیس کی صبح اور شام کے اوقات کار میں کم پریشر میں چھوڑا جاتا ہے جس سے ایک وقت کا کھانا بھی تیار نہیں ہوتا جبکہ شہریوں کو ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ہزاروں کا بل تھما دیا جاتا ہے۔

بالا حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں سوئی گیس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے علاقہ مکین گیس کیلئے ترس گئے ہیں گیس پریشر انتہائی کم پریشر میں صبح اور شام میں صرف دو وقت چھوڑا جاتا ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس سے علاقے میں گیس ناپید ہوچکا ہے صبح اور شام کے اوقات کار میں گیس انتہائی کم پریشر میں چھوڑا جاتا ہے۔

جس سے ایک وقت کی روٹی بمشکل تیار ہوجاتی ہے گیس کی انتہائی کم پریشر اور طویل لوڈشیڈنگ دورانیہ کی وجہ سے شہری بحالت مجبوری بازار سے مہنگے داموں لکڑیاں خرید کر گزارہ کررہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب سے گھریلوں امور کیلئے خواتین کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑھتا ہے۔ عوامی اور اور سیاسی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں جان بوجھ کرگیس بحران پیدا کیا جارہا ہے جس کے ذمہ داران کو خلاف کاروائی کی جائے اور جو چوری میں ملوث ہیں انکے غیر قانونی کنکشنز منقطع کیئے جائیں تاکہ عوام کو سوئی گیس کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔