|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2020

 

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کر د ہ مرا سلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ گذشتہ برسوں کی کء ایسی اسکیما ت ہیں جن پر نہ تو اب تک کوئی اخراجات کیے گئے ہیں

اور نہ ہی ان اسکیمات پر کوئی کام ہوا ہے جبکہ ایسی سکیمات کو انکے متعلقہ مالی سالوں میں شروع ہی نہیں کیا گیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ان سکیمات سے وابستہ محکموں اور ان کے اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے جو نہ صرف ترقیاتی عمل میں رکاوٹ بنے بلکہ وہ ان سکیمات کو متعلقہ مالی برسوں میں پورا نہ کرکے نااہلی کا ثبوت دیا ہے لہذا ان کے خلاف فوری تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔