|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2020

خضدار: متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور یونینوں کی جانب سے ایک ریلی میونسپل کارپوریشن سے نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کمشنر آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچے جہاں پر ریلی کے شرکا سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن خضدار کے صدر آغا ذوالفقار علی شاہ متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر مہر اللہ قمبرانی،چیئرمین علی احمد شاہوانی آل پارٹیز شہری۔

ایکشن کمیٹی کے مفتی جاوید احمد منصوری سیف اللہ ساسولی انجمن معذوران کے چیئر مین لعل جان لانگو ا ور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور بد انتظامی نظام کے سوا دیا کیا ہے محنت کش اور متوسط ملازمت پیشہ افراد نا شبینہ کا محتاج ہوگئے ملکی تاریخ میں بدترین مہنگائی سے غریب کا چولھا بھج گیا ہے بچوں کی تعلیم اور علاج و معالجے کی سہولیات ناپید ہوگئے ہیں اگر مقامی سطح پر دیکھا جائے۔

تو گزشتہ دوسال کے دوران غریب کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے خودساختہ مہنگائی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اشیا خوردونوش کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے کورونا جیسسی وبا سے جہاں ترقی یافتہ ممالک کا معاشی نظام تباہ ہوا وہا ں پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان کی معاشی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

کرونا مرض کی روک تھا م کے لئے اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے جب کہ کرونا مرض کے اثرات سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر آٹھ ماہ بند ہونے والے تعلیمی اداروں کی من مانیاں فیسوں کی وصولی والدین کے بس کی بات نہیں ایک غریب اور متوسط والد اپنے چار بچوں کی فیس کہاں سے دے سکتا ہے مقامی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور پرائیوٹ اسکول مالکان کو پابن کرے کے کہ وہ فیس وصولی سے باز آئیں مقررین نے شہر میں منشیات فروشی کی روک تھام اے جی آفس خضدار برانچ میں مبینہ لوٹ کھسوٹ کا بھی نوٹس لیں۔

اس موقع پر ٹکری حبیب اللہ، پریس سیکرٹری بشیراحمد رئیسانی، فنانس سیکرٹری غلام اللہ سیاہ پاد، ایگری کلچر ورکر یونین کے چیئرمین عبدالغفار موسیانی ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی بی یو ای ٹی کے جنرل سیکرٹری سراج احمد محمد حسنی، جوائنٹ سیکرٹری غلام رسول جتک، ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے فناس سیکرٹری عبدالوہاب عمرانی،عبدالغنی قمبرانی اور پی ایچ ای سے غلام محمد نے بھی خطاب کیا۔