کوئٹہ: صوبائی وزراء نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو زبان استعمال کر رہی ہیں یہ محب وطن پاکستانی کی زبان نہیں ہو سکتی، پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے کے مطابق کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں جب جب حکومت ملی ان کا کاروبار بڑھتا گیا، پاکستانی قوم کو ان کی اصلیت کا پتہ ہے،
جس طرح سے یہ عسکری قیادت کا نام لے رہے ہیں واضح ہے کہ ان کو کہیں سے سکرپٹ ملا ہے، صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی وجہ بھی یہ اپوزیشن جماعتیں ہیں، جب سیاست کی بات آتی ہے تو بلوچستان سر فہرست ہوتا ہے، انہی جماعتوں نے بلوچستان کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزراء نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کرنا انکا جمہوری حق ہے ، بلوچستان حکومت اپوزیشن کے جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی.