|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2020

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں مبینہ بھرتیوں سے منسوب جعلی لیٹر کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی لاہور نے مبینہ بھرتیوں سے متعلق جاری جعلی  لیٹر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سی اے اے میں مبینہ پیسوں کے عوض جعلی بھرتیوں کے لیٹر جاری کیے گئے تھے۔

اس ضمن میں سی اے اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کی جانب سے تمام ائیرپورٹس مینجرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ائیرپورٹ مینجرز اور ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔