|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2020

کوئٹہ:نیب بلوچستان نے محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے 25 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا سراغ لگا لیا،غیر قانونی اثاثہ جات میں کوئٹہ میں عالی شان بنگلہ، چھ فلیٹ اور کراچی ڈی ایچ اے میں کروڑوں روپے مالیت کا ایک بنگلہ شامل ہے،

ملزم نور محمد لہڑی اور بے نامی دار ملک نوید کاسی کے خلاف ریفرنس احتسا ب عدالت میں دائر،    بینک اکاونٹس کی چھان بین سے بےنامی داروں کے نام پر بنائے گئے

اکاونٹس سے 132 ملین روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کا انکشاف،قبل ازیں  ملزم کی جانب سے بے بنیاد درخواست کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے مسترد کردیا، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر نور محمد لہڑی اور بے نامی دار ملک نوید کاسی کے خلاف نا قابل تردید ثبوت اکٹھے کرکے احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا،گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔