کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ال پارٹی تاجر اتحاد چمن کے کنونیر محمد اسلم اچکزئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ چمن بارڈر پر کاروبار میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں پابندیوں سے ہزاروں مقامی افراد کا روزگار وابستہ ہے
افغان بارڈر کے کاروبار کو 2 مارچ والی پوزیشن پر بحال کیا جائے اور ایف سی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی ادا کئے جائیں اور صوبائی حکومت چمن کے عوام سے کئے گے معاہدے پر عمل کریں انھوں نے کھاکہ عوام کے روزگار کے لئے جدوجہد کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں انھوں نے کھاکہ بلوچستان بھر میں ایف سی کے چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے بلاوجہ لوگوں کو پریشان کرنے اور بے احترامی کے لیے ہر دس بیس کلومیٹر پر ایف سی کے چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، یاسمین لہڑی، قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکریٹری شمس اللہ اچکزئی اور جواد خان بھی موجود تھے۔